پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے کی مذمت

  • February 14, 2018, 4:06 pm
  • National News
  • 76 Views

کوئٹہ(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے کی مذمت کر تے ہیں سیکورٹی فورسز جوان مردی سے دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے شہداء کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی ہماری قوم اور مسلح افواج مل کر دہشت گردی کو شکست دینگے ان خیالات کاا ظہار پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، سینئر نائب صدر میر چنگیز جمالی، نائب صدر جان علی چنگیزئی، نائب صدر میر مولا بخش گورگیج، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجاز احمد بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ربانی خان خلجی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حفیظ الملک مینگل، فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ، رابطہ سیکرٹری سردار سرور سلیمانخیل، ریکارڈ سیکرٹری جمال عبدالناصر آغا نے کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بہت قربانیاں دی ہے اور پیپلز پارٹی ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں شہید اہلکاروں کے پسماندگان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ملک دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے اس طرح کے حربے استعمال کر رہے ہیں دہشتگرد عناصر کڑی سزا کے مستحق ہیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔