ایم پی اے مجید خان اچکزئی عدالت میں پیش

  • February 14, 2018, 4:06 pm
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ(آن لائن )انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں ایم پی اے مجید خان اچکزئی عدالت میں پیش وکلاء کی عدم حاضری پر کا رروائی آگے نہ بڑھ سکے کیس کی سماعت26 فروری تک ملتوی کر دی گئی استغاثہ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالتl کے جج داؤد ناصر کی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ قتل کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران رکن اسمبلی مجید خانا چکزئی عدالت میں پیش ہوئے مجید اچکزئی کے وکلا کی عدم حاضری پر کاروائی آگے نہ بڑھ سکی استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر عظمت ترین عدالت میں پیش ہوئے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی گئی۔