صوبائی مشیر اطلاعات انوارالحق کاکڑ نے کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار

  • February 14, 2018, 4:06 pm
  • National News
  • 58 Views

کوئٹہ(آن لائن )صوبائی مشیر اطلاعات انوارالحق کاکڑ نے کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں اس طرح کے بزدلانہ فعل سے سیکورٹی فورسز کے مورال کو نیچا نہیں کیا جا سکتا اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر جس طرح دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے یہ بزدل ہے ہمیشہ پیچھے سے وار کر تے ہیں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں اس طرح کے بزدلانہ فعل سے سیکورٹی فورسز کے مورال کو نیچا نہیں کیا جا سکتا واقعہ قابل مذمت ہے ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تحقیقات شروع ہو دی گئی ہیں شہید اہلکاروں کے پسماندگان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں دھرتی کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔