حریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کور اہلکاروں کی شہادت پر افسوس

  • February 14, 2018, 4:04 pm
  • Breaking News
  • 199 Views

کوئٹہ(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کور اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز نے بے انتہا قربانیاں دی ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کوئٹہ میں ایف سی کے 4 اہلکاروں کی شہادت پر دکھ وافسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں ایف سی اہلکاروں کی شہادت کا معاملہ قابل مذمت ہے واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے شہید اہلکاروں نے عوام کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا جس پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔