میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے کی مذمت

  • February 14, 2018, 4:02 pm
  • Breaking News
  • 184 Views

کوئٹہ(آن لائن )صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت اور وحشت پھیلانے کا ان کی قبروں تک پیچھا کرینگے اپنے آقاؤں کو خوش کر نے کے لئے یہاں کے فورسز کے اہلکاروں اور بے گناہ نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے دہشت گرد اب ہر طرف سے ناکامی سے دوچار ہے اور اگر دہشت گرد واقعی بہادر ہے تو سامنے آکر مقابلہ کریں چھپ کر وار کرنے والے کبھی بھی ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتے فورسز کے اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کر کے ملک اور عوام کو محفوظ بنایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے کی مذمت کر تے ہیں ہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے بلوچستان میں دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کا انکی قبروں تک۔پیچھا کریں گے ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں۔نہیں جائیں گی انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کبھی بھی معاف نہیں کرینگے اور ملک دشمن عناصر قو تیں یہاں بے گناہ لو گوں کو نشانہ بنا کر اپنے مقاصد حاصل کر نا چا ہتے ہیں ان کا یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا اور دہشت گردوں کیساتھ آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ۔