کوئٹہ میں دس روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

  • February 14, 2018, 3:58 pm
  • Breaking News
  • 147 Views

کوئٹہ(آن لائن )کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد کوئٹہ میں 10 دن کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں سیکورٹی فورسز کی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کے بعد کوئٹہ شہر میں ایک روزہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہٹانے کے بعد10 دن کے لئے پھر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ۔