کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

  • February 14, 2018, 11:00 am
  • Breaking News
  • 143 Views

کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید


کوئٹہ؛ لانگو آباد دکانی بابا مزار ریلوے پٹڑی کے قریب دہشت گردی کے واقع میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب پولیس کے مطابق بدھ کو ایف سی اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ دوکانی بابا مزار لانگو آباد میں ریلوے پٹڑی کے قریب دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں پر سوار چار اہلکار نائیک سعید لائس نائیک محمد شبیر لائس نائیک اسلم اور سپاہی امجد ھارون موقع پر شہید ہو گئے فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کے اعلیٰ حکام بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا