مولانا ابوتراب اور ساتھیوں کی عدم بازیابی لمحہ فکریہ ہے ، جمعیت اہلحدیث

  • October 6, 2017, 9:38 pm
  • Breaking News
  • 419 Views

کوئٹہ(آن لائن)مرکزی جماعت اہلحدیث کے صوبائی ترجمان مولانا عصمت اللہ سالم نے کہا ہے کہ پارٹی کی صوبائی امیر اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر مولانا علی محمد ابو تراب اور ان کے ساتھیوں کی کو اغوا ہوئے ایک مہینہ ہونے کو ہے اور تاحال عدم بازیابی لمحہ فکریہ ہے جس سے پارٹی اور عوام میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کی تحفظ کیلئے آئینی اور شرعی ذمہ داری پوری کرے لیکن اب ایسے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے کی بجائے اپنے کرسی کو مضبوط کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ مولانا علی محمد ابو تراب کی گمشدہ کی خلاف آج جمعہ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں نماز جمعہ کے دوران مذمتی قراردادیں منظور کی جائینگی اور حکومت سے علما مطالبہ کریں گے کہ مغویان کو جلد بازیا ب کیا جائے اور عوام کے تحفظ کیلئے اقداما ت کئے جائیں۔