کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو مربوط بنانے کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس کے اقدامات جاری

  • August 9, 2017, 10:09 pm
  • Breaking News
  • 399 Views

کوئٹہ 9اگست:۔ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو مربوط بنانے کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس کے اقدامات جاری ہیں اس وقت ایک عوامی شکایت بس ڈرائیوران کی طرف سے سکول کے بچوں کو چھت پر بٹھانا بھی ہے جو کہا نتہائی خطرناک عمل ہے اور خدانخواستہ کسی حادثہ کی صورت میں معصوم طلباء کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا خطرہ بعید از قیاس نہیں۔ اس لئے ٹریفک پولیس تمام بس مالکان اور ڈرائیوران کو سختی سے تنبیہ کرتی ہے کہ کسی بھی صورت میں چھتوں پر سواری نہ بٹھائیں بغیر سٹاپ کے اور سڑک کے موڑوں پر کھڑے نہ ہوں تاکہ ٹریفک کے نظام میں مزید بہتری آسکے خلاف ورزی کی صور ت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔