میٹرک کے امتحانات‘بورڈ آفس میں شکایت سیل قائم کر دیا گیا

  • February 20, 2017, 3:50 pm
  • Education News
  • 473 Views

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سید عباد اللہ غرشین نے کہاہے کہ بورڈ کی موثر حکمت عملی اور کاوشوں سے میٹرک کے سالانہ امتحانات بلوچستان بھر میں پرامن طریقے سے جاری ہیں صوبہ بھر میں فی میل کے امتحانی مراکز علیحدہ کردیئے گئے ہیں اور بورڈ آفس میں شکایات سیل قائم کیاگیا ہے جو متاثرین کی داد رسی کیلئے کام کررہا ہےان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف سینٹرز کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات پرامن طریقے سے جاری ہیں تاحال کسی بھی سینٹرسے نقل یا کوئی دوسری شکایات نہیں ملی امتحانی مراکز اسپیشل ہائی سکول ، ہیپلر ہائی سکول، سینٹ فرانسس کے ہنگامی دورے بھی کئے ہیں تاکہ امیدواروں اور عملے کی کارکردگی کو بھی دیکھا جاسکے انہوں نے کہا کہ طلباء پرامن طریقے سے امتحانات دے رہے ہیں جنہیں تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ بورڈ کے خلاف من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی بیانات دیکر ہمیں اپنے مقاصد سے نہیں ہٹایا جاسکتا