وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری

  • January 8, 2017, 6:52 pm
  • National News
  • 123 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی حرام کر دی وادی زیارت اور قلات میں درجہ حرارت منفی7 تک پہنچ گئی کوئلے اور لکڑیوں کی قیمتوں میں ایک دم اضافے سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں زیارت، کان مہترزئی، رود ملازئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی ، قلات اور مستونگ میں گزشتہ تین دن سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور سر شام ہو تے ہی بازاریں اور مارکیٹیں بند ہو جا تے ہیں زیارت،قلات اور کوئٹہ میں منفی 7سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان بھر میں سردی نے ڈیرے جمالیے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے کوئٹہ میں سردی کے شدت کے باعث مچھلی فرائی کے اسٹالوں پررش بڑھ گیا اور گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے اکثر علاقے محروم ہو گئے خواتین اور بچے شدید سردی کے باعث بیمار ہونے لگے اور سرکاری ہسپتالوں میں زیادہ مریضوں کی تعداد کے باعث انتظامیہ کو شدید مشکلاست کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے کوئٹہ میں موسم سرما کی مناسبت سے گرما گرم پکوانوں کا دور دورہ ہے۔