کوئٹہ :مغربی بائی پاس کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ ، 6 ایف سی اہلکار زخمی

  • January 2, 2017, 11:39 am
  • Breaking News
  • 435 Views

ایف سی اہلکار چھوٹی فائرنگ رینج پہنچے تھے کہ زمین میں دبائی ہوئی بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی ، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک

کوئٹہ (دنیا نیوز ) بلوچستان میں نیا سال شروع ہوتے ہی کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں ایف سی کے چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ایف سی کی بٹ مغربی بائی پاس کے قریب چھوٹی فائرنگ رینج پہنچی کہ یہاں زمین میں دبائے بارودی سرنگ دھماکا ہوا جس سے ایف سی کے اہلکار نائیک لطیف ، نائب صوبیدار شیفع ، سپاہی سیف الرحمٰن ، سپاہی قاسم ، حوالدار اول الرحمن اور رضا الرحمٰن زخمی ہوگئے جہنیں فوری طور پر بی ایم سی منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی اہلکاروں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ہیں ۔ واقعہ کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔