چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اورمنشیات برآمد

  • November 28, 2016, 8:22 pm
  • Breaking News
  • 315 Views

کوئٹہ ( آن لائن )کوئٹہ میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کا رروائی کر تے ہوئے مختلف وارداتوں میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اورمنشیات برآمد کر لئے پولیس کے مطابق ایس ایچ او شالکوٹ نے پولیس کے نفری کے ہمراہ کا رروائی کر تے ہوئے محمد نواز ، کلیم اللہ کو گرفتار کر لیا جبکہ ایس ایچ او خروٹ آباد نے کا رروائی کر تے ہوئے ملزم پرویز احمد کو گرفتار کر کے 10 ہزار نقدی اور ایک پارسل میڈیسن برآمد کر لیا اسی طرح ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن نے کا رروائی کر تے ہوئے ارسلان نامی مجرم کو گرفتار کرلیا اور شالکوت پولیس نے بھی کا رروائی کر تے ہوئے بخت محمد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے520 گرام چرس برآمد کر لیا ۔