گیس لیکیج سے زور دار دھماکہ

  • November 28, 2016, 8:21 pm
  • Breaking News
  • 163 Views

کوئٹہ ( آن لائن )کوئٹہ میں گیس لیکیج سے زور دار دھماکہ ایک شخص جاں بحق2 زخمی پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے حاجی غیبی روڈ پر ایک مکان میں گیس لیکیج سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا گیس لیکیج کے باعث ایک شخص طارق موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ حق داد زخمی ہوئے لاش اور زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیادریں اثناء جاں محمد روڈ پر گیس لیکیج کا دھماکہ ہوا جس کے باعث ایک شخص جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔