شہداءچہلم کے جلوس کے موقع پر کوئٹہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

  • November 21, 2016, 9:38 am
  • Breaking News
  • 586 Views

یجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ شہداءچہلم کے جلوس کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس میں 3550 پولیس اور سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی کی جائیگی شہر کے داخلے اور خارجی راستوں پر چیکنگ نظام کو سخت بنایا گیا ہے پہاڑوں ، میدانوں اور جلوس کے روٹ پرپولیس ، فرنٹیئر کور، بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز کے جوان تعینات کئے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے عاشورہ کی جلوس کی طرح شہداءکے چہلم کے جلوس کے موقع پر بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اس حوالے سے بروری میں تقریباً1300 عملدرارروڈ ، طوغی روڈ پر تقریبا2250 پولیس ، فرنٹیئر کور ، لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان تعینات ہونگے جلوس صبح9 بجے روانہ ہو گا اور5 بجے اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس اور کپیٹل سٹی پولیس آفیسر اور محکمہ داخلہ میں قائم کنٹرول روم سے کی جائیگی اور تمام کنٹرول روم کے علاوہ سیکورٹی آفیسران آپس میں رابطے میں ہونگے تاکہ جلوس کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچایا جائے کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے سول سنڈیمن ہسپتال ، بولان میڈیکل کمپلیکس، بے نظیر ہسپتال ،شیخ زاہد ہسپتال میں ایمر جنسی وارڈ کو تیار رکھا گیا ہے جس میں ڈاکٹرز ، عملہ، پیرامیڈیکل اسٹاف کے علاوہ تمام ادویات مہیا ہو نگی اس کے علاوہ ہسپتالوں ، ایدھی سینٹراور مولانا عمر فاﺅنڈیشن کی ایمبولینسز کو اسٹینڈ بائی رکھا جائیگا اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں تمام سرکاری محکموں ، محکمہ صحت، سوئی سدرن گیس،کیسکو ، سول ڈیفنس ، فائربریگیڈ ، پی ڈی ایم اے ، میٹرو پولٹین کارپوریشن ، پی ٹی سی ایل سمیت دیگر محکموں کے نمائندے اپنے ساز وسامان اور آلات سمیت موجود ہونگے۔