جائنٹ روڈ ودیگر مقامات پر تاجروں کو بلاجواز تنگ کرنے کا نوٹس لیاجائے

  • November 8, 2016, 1:11 pm
  • Breaking News
  • 429 Views

کوئٹہ(پ ر)سماجی رہنمائوں عبداللہ جان عتیق اچکزئی حبیب اللہ کاکڑ سردار افضل نسیم اختر ودیگر نے مشترکہ بیان میں میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کی توجہ اہم مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ جائنٹ روڈ ودیگر مقامات کے تاجروں کو میٹروپولیٹن کے تین اہلکار گروپ کی صورت میں اپنے مفادات کی خاطر بلاجواز تنگ کررہے ہیں جسکی وجہ سے تاجروں کو تشویش ہے جبکہ ان اہلکاروں کا کسی قسم کے چیکنگ کے شعبہ سے بھی تعلق نہیں ہے انہوںنے کہا کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیاجائے بصورت دیگر علاقہ کے تاجر احتجاج پر مجبور ہونگے۔