کوئٹہ :فراری کمانڈرز نے200ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے

  • November 7, 2016, 10:54 pm
  • Breaking News
  • 848 Views

ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ کوئٹہ میںوزیراعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ کی موجودگی میں 200سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں ،جن میں سے 75افغانستان سے آئے ہیں۔

کوئٹہ میں 202فراریوں کے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کی تقریب ہوئی ،جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے شرکت کی۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا کہ پرامن بلوچستان کےتحت لوگوں کوقومی دھارے میں لانے کا پروگرام شروع کیا گیا، اب تک 800 کےقریب لوگ سرنڈر کرچکےہیں۔