بلوچستان کے بہترین کالج بی آرسی لورالائی کے اساتذہ کی ہڑتال

  • November 4, 2016, 11:49 am
  • Breaking News
  • 263 Views

کوئٹہ: لورالائی ریذیڈنشل کالج کے اساتذہ نے بنیادی تنخواہ میں اضافے میں تاخیر پر ہڑتال کرکے 600طلباء کو گھر بھیج دیا اور کالج کو تالے لگادیئے جبکہ بنیادی تنخواہ میں اضافے کی سمری منظوری کے آخری مراحل میں ہے، کالج اساتذہ نے 600طلباء کے مستقبل کو داؤپر لگا دیا طلباء کے والدین اس صورتحال کے باعث پریشانی میں مبتلا ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق لورالائی ریذیڈنشل کالج کے 28اساتذہ جن میں اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچرارز شامل ہیں کے مطالبے پر بورڈ آف گورنرز نے انکی بنیادی تنخواہ میں75فیصد اضافے کی منظوری دیتے ہوئے سمری صوبائی حکومت کو بھیج دی جو کہ اپنے آخری مراحل میں ہے کالج کے 28اساتذہ جو کہ اس وقت بھی بی آر سی الاؤنس لے رہے ہیں اور اُن کی تنخواہ ریگولر لیکچرارز و اسسٹنٹ پروفیسر ز کے مقابلے میں35سے 40ہزار روپے اضافی ہے اس کے باوجود انکی بنیادی تنخواہ میں75فیصد مزید اضافے کی سمری منظوری کے لیے صوبائی حکومت کو بھیجی گئی تاہم گزشتہ روز کالج کے اساتذہ نے اچانک ہڑتال کردی اور کالج کے 600طلباء کو ان کے گھروں میں بھیج کر تالے لگادیئے جس کے باعث طلباء کے والدین میں تشویش اور پریشانی لاحق ہوگئی ۔ والدین کا کہنا ہے کہ وہ لاکھوں روپے خرچ کرکے اپنے بچوں کو کالج میں تعلیم دلوارہے ہیں بچے کالج میں ہی رہائش پذیر ہیں انہیں آج واپس گھروں کو روانہ کردیا گیا اساتذہ کے مطالبات اپنی جگہ لیکن ایسا انتہائی اقدام اُٹھانے سے قبل انہیں طلباء کے مستقبل کو مد نظر رکھنا چاہئے تھا۔