بجلی بندرہے گی

  • November 3, 2016, 7:06 pm
  • Breaking News
  • 746 Views

کوئٹہ ( این این آئی ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے لئے 4 نومبر(بروزجمعہ)شیخ ماندہ گرڈسٹیشن کے آئی ٹی (IT)، ریگی اورکچلاک 1فیڈروں سے ایک بجے دن سے شام 4بجے تک بجلی بندہوگی۔ علاوہ ازیں اِسی روز مستونگ گرڈسٹیشن کے نئے 132KVبس بار(Bus Bar)کی جمپرنگ کے کام کے سلسلے میں صبح10بجے سے دوپہر2 بجے تک پنچپائی،کردگاپ، نوشکی، مل ،دالبندین اورچاغی گرڈسٹیشنوں سے منسلک تمام علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔