عمران خان سے شادی کا تحفہ مانگاتوانہوں نے طلاق دیدی: ریحام خان

  • October 31, 2016, 7:48 pm
  • Political News
  • 405 Views

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ عمران خان سے شادی کا تحفہ مانگاتواُنہوں نے طلاق دیدی ،اللہ کرے کہ پاکستان کو ایسا تحفہ نہ دیں۔
جیونیوز کی رابعہ انعم کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کاکہناتھاکہ اللہ کرے ، خیریت ہو، مذاق میں کہاتھاکہ شادی کی سالگرہ پر کیا تحفہ دیں گے جس پر اُنہوں نے سالگرہ کے موقع پر طلاق بھیج دی، اللہ کرے کہ پاکستان کو ایساتحفہ نہ دیں۔ شادی دراصل کب ہوئی تھی ؟سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہاکہ’ گزشتہ سال شادی کی سالگرہ کے موقع پر ہی 31اکتوبر کو طلاق کاتحفہ دیاگیاتھا‘۔