کوئٹہ: خنجر کے وار سے 2افراد قتل

  • October 30, 2016, 12:11 pm
  • Breaking News
  • 429 Views

کوئٹہ کے عیسی خان روڈ پر ملزم نے خنجر کے وار سے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا ہے۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق انڈسٹریل تھانے کے علاقے عیسی خان روڈ پرعلیم نامی شخص نے گھریلو ناچاکی پر خنجر کے وار کرکے اپنے بھائی جاوید اور بھابھی یاسمین کو قتل کردیا ہے۔

قتل کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔