گرلز کالجز میں میل اساتذہ کا اعزازیہ ساڑھے سات ہزار روپے بھی وقت پر نہیں دیا جاتا

  • October 17, 2016, 7:49 pm
  • Education News
  • 241 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ گرلز کالجز میں میل اساتذہ کا اعزازیہ ساڑھے سات ہزار وہ بھی وقت پر نہیں دیا جاتا تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں 106 منظور شدہ کالجز ہیں جن کا باقاعدہ طور پر منظور شدہ بجٹ ہے جبکہ25 فیصد گرلز کالجز منظور شدہ نہیں ہیں لیکن وہاں سیکنڈ ٹائم میں میل اساتذہ مختلف مضامین پڑھاتے ہیں اندرون بلوچستان ایسے علاقے بھی ہیں جہاں میل اساتذہ کی کمی ہے تو وہاں فی میل اساتذہ کا دستیاب ہونا محال ہو جاتا ہے ذرائع نے بتایا کہ تقریباً40 فیصد گرلز کالجز ہیں بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں سیاسی بنیادوں پر کالجز قائم کئے گئے ہیں وہاں عملہ دستیاب نہیں ہوتا ایسے پسماندہ علاقے بھی ہیں جہاں بنیادی سہولیات تک موجود نہیں اساتذہ کے وہاں نہ جانے کی ایک بہت بڑی وجہ یہ بھی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ میل اساتذہ کو اعزازیہ وقت پر ادا نہیں کیا جاتا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایسے اساتذہ بھی ہیں جنہیں3,3سال سے اعزازیہ ادا نہیں کیاگیا بی پی ایل اے کا اس حوالے سے ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہےکہ خواتین اساتذہ کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں جہاں تعلیمی ادارے قائم کرنے کی ضرورت ہے وہاں قائم کئے جائیں خانہ پُری اور سیاسی بنیادوں پر ادارے قائم کرنے سے مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے اس کا تدارک کیا جانا چاہیے ۔