نواں کلی میں گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی 2 خواتین سمیت3 افراد جاں بحق

  • October 16, 2016, 1:57 pm
  • Breaking News
  • 82 Views

کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی 2 خواتین سمیت3 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی سفر کالونی میں مسلح افراد گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص سعود احمد اور دو خواتین کو قتل کر دیا جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہو گئی جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم قتل کئے جانیوالے افراد کو پرانی دشمنی کی بناء پر قتل کر دیا گیا قتل ہونے والے افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے وزیرستان سے بتایا جا تا ہے مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔