کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن،9 گرفتار

  • October 15, 2016, 3:34 pm
  • Breaking News
  • 95 Views

کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر کومبنگ آپریشن کیا ہے،کارروائی میں 9مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہدہ اور ترخہ میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ طور پر کومبنگ آپریشن کیا، ملزمان کے قبضے سے 2 پستول برآمد ہوئے۔

علاقے میں کو مبنگ آپریشن گزشتہ روز ایف سی اہلکاروں پر حملے کے بعد کیا گیا۔