کوئٹہ ـ: ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ،3اہلکار جاں بحق

  • October 14, 2016, 4:10 pm
  • Breaking News
  • 106 Views

کوئٹہ کےنواحی علاقے میں ایف سی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایف سی کی گاڑی سمنگلی روڈ اور سبزل روڈ کے کراس سر پل کےقریب سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کے بعد علاقہ پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے،جاں بحق افراد کی لاشیں سی ایم ایچ منتقل کردی گئیں۔