مجالس سننے کیلئے آنیوالے تمام افراد کو ان کے قومی شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اندر جانے کی اجازت دے

  • October 11, 2016, 2:28 pm
  • Breaking News
  • 76 Views

کوئٹہ(آن لائن )کوئٹہ پولیس نے تمام مجالس اور تکیہ خانوں کے منتظمین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مجالس سننے کیلئے آنیوالے تمام افراد کو ان کے قومی شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اندر جانے کی اجازت دے اگر کسی بھی شخص کو بغیر قومی شناختی کارڈ چیک ہوئے جانے دیا گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری منتظمین مجالس اور تکیہ خانوں پر عائد ہو گی اس لئے منتظمین اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے مجالس سننے کیلئے آنے والوں کو قومی شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد جانے کی اجازت دیں۔