مسافر بس الٹ گئی 3 مسافر جاں بحق جبکہ20 افراد زخمی

  • October 11, 2016, 2:23 pm
  • Breaking News
  • 290 Views

کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان کے علاقے حب میں کراچی سے شاہ نورانی جانیوالی مسافر بس الٹ گئی 3 مسافر جاں بحق جبکہ20 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے کئی مسافروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے میں کراچی سے شاہ نورانی جانیوالی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں3 مسافر موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ20 شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس میں کئی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔