ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 516موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی

  • October 11, 2016, 2:20 pm
  • Breaking News
  • 221 Views

کوئٹہ(آن لائن )کوئٹہ پولیس نے یکم محرم الحرام سے 8محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 516موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی پولیس ذرائع کے مطابق 7اور 8محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری کی خلا ف ورزی پر کوئٹہ پولیس نے 29صدر پولیس 19سٹی پولیس 32قائد آباد نے 21سریاب کی حدود میں کارروائی کرکے موٹر سائیکل تحویل میں لئے گئے اور مجموعی طور پر 101موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے یکم محرم الحرام سے کوئٹہ میں دفعہ 144کے نفاذ اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر یکم محرم الحرام سے 8محرم الحرام تک 516موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔