پبلک سروس کمیشن نرسز کے امتحانات کاپرانا طریقہ کار بحال کرے پی ایم اے

  • October 9, 2016, 7:39 pm
  • Education News
  • 228 Views

کوئٹہ(پ ر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی بیان کے مطابق گزشتہ روز نرسز پرمشتمل وفد نے پی ایم اے کے صوبائی عہدیداروں سے ملاقات کی اورانہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس کے بعد پی ایم اے بلوچستان نے امتحانات نرسز کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پبلک سروس کمیشن نرسز کے امتحانات کا پرانا طریقہ کار بحال کرکے 33فیصد حاصل کرنے والی نرسز کو پاس قرار دیا جائے بیان میں کہا گیا کہ پبلک سروس کمیشن نے امتحانات میں نیا طریقہ کارمتعارف کروایا ہے جس کی وجہ سے پاس شدہ امیدواروں کوفیل قرار دیاگیا جس کی پی ایم اے بلوچستان مذمت کرتی ہے کیونکہ موجودہ طریقہ کار سے نرسز کا امتحانات پاس کرنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے جس کی وجہ سے ایک طرف نرسز میں سخت بے چینی پھیلی ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف نرسز میں بے روزگاری بڑھے گی اوراس سے صوبے میں نرسز کی کمی کو دور نہیں کیا جاسکے گا جس سے براہ راست مریض متاثر ہونگے بیان میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ گورنر بلوچستان کمانڈ سدرن کمانڈ اورصوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ 33فیصد حاصل کردہ نمبرز کے حامل امیدواروں کو پاس قراردے کراُن سے انٹرویولئے جائیں تاکہ صوبہ میں نرسز کی کمی کوپورا کیا جاسکے پی ایم اے اس سلسلے میں نرسز کابھرپور ساتھ دے گی ۔