بلوچ علاقوں سے نرسز کی پوسٹوں کی منتقلی کا نوٹس لیا جائے‘بی ڈی ایف

  • October 9, 2016, 7:38 pm
  • Breaking News
  • 76 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچ ڈاکٹرز فورم کااجلاس پروفیسر مجیب بلوچ کی سربراہی میں ہوا جس میں ڈاکٹر ارشاد بلوچ، ڈاکٹر نصراللہ بلوچ، ڈاکٹر اقبال بلوچ، ڈاکٹر راشد بلوچ، پروفیسر علی دوست بلوچ اور پروفیسر حمل نصیر نے شرکت کی اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے جس میں بلوچ ڈاکٹرز فورم کے صاف شفاف انتخابات، بلوچستان کے دور دراز اضلاع صحت کے بنیادی سہولیات کا فقدان اور حال ہی میں بلوچ نرسوں کے ساتھ جو ذیادتی ہوئی ہے پر غور کیا گیامیٹنگ میں موجود ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بلوچ ڈویژنوں کی نرسنگ کی پوسٹیں دوسرے ڈویژن اور صوبوں کو منتقل کی جا رہی ہیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ، سوئی ہسپتال، گوادر ہسپتال اور کڈنی سینٹر کوئٹہ میں دوسرے صوبوں سے نرسوں کو بھرتی کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ ڈویژنوں کی نرسنگ کی پوسٹیں دوسرے صوبوں کو منتقل ہونے کا نوٹس لیا جائے اور مذکورہ ہسپتالوں میں غیر مقامی نرسوں کو فارغ کر کے مقامی نرسز کو بھرتی کیا جائے۔