اساتذہ کی تعلیمی اداروں سے وابستگی روزگار تک نہیں ہونی چاہیے،حافظ سید نور

  • October 9, 2016, 7:38 pm
  • Breaking News
  • 149 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے صوبائی معاون حافظ سید نور نے کہا ہے کہ کسی بھی استاد کیلئے خود شناسی اور سمتی تعین انتہائی اہم ہے اساتذہ کی تعلیم اور تعلیمی اداروں سے وابستگی صرف روزگار تک محدود نہیں ہونی چاہیے کیونکہ استاد معاشرے میں تعلیمی روشنی کی بلاتعطل فراہمی کے ساتھ معاشرتی اصلاح کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیں استاد اپنے شاگردوں کا روحانی باپ بھی ہوتا ہے جو تعلیمی اداروں میں شاگردوں کی روحانی تربیت کرتا ہے ہمارے سرکاری سکولوںمیں اساتذہ اکثر اوقات پڑھانے کیلئے آتے ہی نہیں جس سے بچوں کی تعلیم کا سخت حرج ہوتا ہے۔