پاکستان کو بھارت سے نہیں بد عنوانیوں سے خطرہ ہے، حافظ عاکف سعید

  • October 9, 2016, 7:38 pm
  • Breaking News
  • 159 Views

کوئٹہ(پ ر)پاکستان کو خطرہ بھارت سے نہیں اپنی بد اعمالیوں اور بد عنوانیوں سے ہے یہ بات امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے قرآن اکیڈمی میں خطاب کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا پاکستان نے بھی جوابی کارروائی کی جس سے دونوں طرف جانی نقصان ہوا انہوں نے کہا کہ بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰجھوٹ کا پلندہ ثابت ہوامودی جیسی ذہنیت کے حامل بھارتی وزیراعظم سے خیر کی توقع نہیں رکھنا چاہیے لہذا پاکستان میں ہر سطح پر جارحیت کا مقابلہ کرنے کرنے کی تیاری کی جانی چاہیے لیکن کرنے کا اصل کام یہ ہے کہ اپنا تعلق اللہ سے جوڑیں اور سنت رسولﷺ کو مضبوطی سے تھام لیں اور اسلام کے اس آئیڈیل نظام کو پاکستان میں ایک حقیقت کی شکل دیں جس کو نافذ کرنے کا ہم نے تحریک پاکستان کے دوران اللہ سے زبانی وعدہ کیاتھا صرف اسی صورت میں ہم بھارت اور امریکہ کو بھی دندان شکن جواب دے سکتے ہیں ۔