محرم الحرام سیکورٹی پلان کے تحت مزید کلوز سرکٹ کیمرے نصب، فوج اسٹینڈ بائی رہے گی،عوام کا تحفظ یقینی بنائینگے،ڈی آئی جی کوئٹہ

  • October 9, 2016, 7:38 pm
  • Breaking News
  • 52 Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سیکورٹی پلان کے تحت مزید نئے35کلوز سرکٹ کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیںساتویں محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی کیلئے پولیس کے چار ہزار ٗ ایف سی کے دو ہزار اور لیویز کے ایک ہزارا ہلکار ڈیوٹی دینگےجبکہ پہاڑوں، میدانوں میں لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان تعینات ہونگے جبکہ پاک فوج شہر کے تین مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اسٹینڈ بائی ہو گی جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے ڈی آئی جی آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے 56امام بارگاہوںمیں دس محرم تک سات سو مجالس منعقد ہو نگی جس کیلئے ڈھائی ہزار اہلکار تعینات ہیں جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیگی جبکہ موبائل فون سروس کو بند رکھنے کی درخواست بھی کی گئی ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنے دفتر میں قائم کئے جانیوالے کنٹرول روم کے معائنے کے موقع پر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیاانہوں نےکہا کہ یکم محرم الحرام سے 56 امام با رگاہوں میںہونے والی سات سو مجالس کی سیکورٹی کیلئے ہر امام بارگاہ پر 5 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہےساتویں اور دسویں محرم الحرام کے جلوسوں کی سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جلوس کے روٹس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں35 نئے جدید ٹیکنا لوجی کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے جبکہ28 پرانے کیمرے بھی کام کر رہے ہیں ان کیمروں کا لنک آئی جی آفس ، فرنٹیئر کور اور 41 ڈویژن کے ساتھ بھی منسلک کئے گئے ہیں جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیگی انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی نا خوشگوار سے نمٹنے کیلئے پاک فوج شہر میں 3 مقامات پر اسٹینڈ بائی رہے گی انہوں نے بتایا کہ موبائل فون سروس بند رکھنے کی بھی درخواست کی گئی ہے ایک سوال کے جواب پر انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں 56 امام بار گاہوں میں 7 روز میں تقریبا7 سومجالس ہونی ہے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ آج مارگٹ سے آنے والے جلوس کی مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ ہزارہ ٹاؤن سے علمدار روڈ آنے والے جلوسوں کی سیکورٹی بھی سخت کی جائے گی ایک اور سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ بارڈر کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر تھرٹ ہے جس کا روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لیا جا تا ہےجلوس سے قبل روٹ پر تمام دکانوں ، رہائشی علاقوں کا سروے کر کے وہاں پر رہائش پذیر لو گوں کے اعداد وشمار اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور روٹس پر آنیوالی دکانوں اور مارکیٹوں کو سیل کر دیا جائیگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ 4 خواتین کے قتل میں ملوث ملزمان کو تا حال گرفتار نہیں کیا گیا تاہم جوائنٹ انوسٹی گیشن کی درخواست کی گئی ہے تاہم ریلوے ٹریک سے گرفتار ہونیوالے اسد اللہ کی شناخت اور فنگر پرنٹ سے تصدیق ہو گئی ہیںانہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے جلوسوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور میڈیا ٹیموں کی حفاظت کے لئے بھی سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔