بولان میں پل دھماکے سے تباہ ، جانی نقصان نہیں ہوا

  • October 8, 2016, 1:19 pm
  • Breaking News
  • 679 Views

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے میں بم دھماکے میں پل جزوی طور تباہ ہوگیا جس کے باعث دوطرفہ ٹریفک معطل ہوگئی۔

لیویز کے مطابق ضلع بولان کے علاقے گروکوت پل کے نیچے نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا اور پل کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

پل کو نقصان پہنچنے سے کوئٹہ سبی کے درمیان ٹریفک معطل ہوگیا ۔