سانحہ سول اسپتال کوئٹہ: تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن قائم

  • October 6, 2016, 7:47 pm
  • Breaking News
  • 315 Views

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کی تحقیقات کےلئےسپریم کورٹ کے جج پر مشتمل جوڈ یشل کمیشن تشکیل دینےکاحکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے یہ حکم سانحہ سول اسپتال سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران کیس میں فریق وکلاء اور بارکی تنظیموں کی درخواست پر دیا۔

عدالت کے حکم کے مطابق جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پرمشتمل ہوگا،کمیشن سانحہ سے متعلق تحقیقات کےبعد اپنی رپورٹ ایک ماہ کےاندر پیش کرےگا۔رپورٹ آنے تک کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

اس سے قبل کیس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس کے ریمارکس تھے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے جو حوصلہ افزا ہے ہمیں ان کیمرہ بریفنگ میں سانحہ کی تفتیش سے متعلق بتایا گیاہے۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا یہ بھی کہناتھا کہ معلومات ایسی نہیں کہ جنہیں یہاں سب کے سامنے بتایاجائے۔