کوئٹہ میں ایک شخص پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا

  • October 5, 2016, 3:02 pm
  • Breaking News
  • 83 Views

کوئٹہ(آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک شخص پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارہ ٹاؤن سے ایک شخص قادر کی لاش بی ایم سی ہسپتال لائی گئی اور وہاں پر موجود ڈاکٹروں اور عملے کو بتایا گیا کہ مذکورہ شخص نے چاقو وار کر کے خودکشی کی ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس کی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے۔