کرانی روڈ پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا

  • October 5, 2016, 2:59 pm
  • Breaking News
  • 94 Views

کوئٹہ(آن لائن)صوبائی حکومت نے کرانی روڈ پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا ہے اس کے علاوہ سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر اور مربوط بنا نے کیلئے شہر میں سیف سٹی منصوبے کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصب کے کام کو جلدازجلد مکمل کیا جائیگا اس بات کا فیصلہ گزشتہ شب صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی کی صدارت میں منعقد ہونیوالے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر اکبر حریفال، انسپکٹر جنرل پولیس احسن محبوب،ریجنل پولیس آفیسر وڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت فرنٹیئر کور ، انٹیلی جنس حکام کے علاوہ دیگر حکام بھی شریک تھے مذکورہ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے وزیر داخلہ کو کرانی بس فائرنگ کے واقعہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان اور انتظامات کو مزید موثر اور مربوط بنا نے کیلئے متعدد فیصلے کئے گئے تاکہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقراررکھتے ہوئے دہشتگردوں کے مزموم مقاصد کو ناکام بنایا جا سکے اجلاس میں شہر میں سیف سٹی کے حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے عمل کو تیز کر نے اور اسے بروقت مکمل کرنے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا اور حکومت کی جانب سے کرانی روڈ بس فائرنگ کے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے بس فائرنگ واقعہ میں چار خواتین جاں بحق خاتون سمیت2 افراد زخمی ہوئے۔