پھو د گلی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننی والی بس میں جاں بحق ہونیوالی خاتون کی اس کے بیٹے نے شناخت کر لی

  • October 5, 2016, 2:59 pm
  • Breaking News
  • 104 Views

پھو د گلی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننی والی بس میں جاں بحق ہونیوالی خاتون کی اس کے بیٹے نے شناخت کر لی


کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ میں پھو د گلی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننی والی بس میں جاں بحق ہونیوالی خاتون کی اس کے بیٹے نے شناخت کر لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقے پھو د گلی کے قریب شہر سے کرانی جانیوالی لوکل بس میں گھس کر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے4 خواتین کو قتل اور خاتون سمیت2 افراد کو زخمی کر دیا تھا جن میں سے ایک خاتون کی شناخت نہیں ہوئی تھی مقتولہ کی شناخت اس کے بیٹے عبدالجلیل نے طوطیہ بی بی سکنہ کرانی روڈ لہڑی چوک کے نام سے کی پولیس نے لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے۔