فرنٹیئر کور ، پولیس نے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 14 افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار

  • October 5, 2016, 2:58 pm
  • Breaking News
  • 135 Views

کوئٹہ(آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فرنٹیئر کور ، پولیس نے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 14 افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن ، ڈرائیونگ لائسنس ، پاسپورٹ مختلف مہریں ، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب فرنٹیئر کور اور پولیس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی خیزی اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 14 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک پسٹل ،2 راؤنڈ،2 میگزین،40 ڈرائیونگ لائسنس ،2 اسلحہ لائسنس ،1 پاسپورٹ مختلف مہریں 13 عدد،1 لیپ ٹاپ برآمد کر کے گرفتار افراد اور سامان کو تھانہ ائیر پورٹ کے حوالے کر دیا گیا مزید کا رروائی ائیر پورٹ پولیس کر رہی ہے۔