کرانی روڈ واقع کا مقدمہ دہشتگردی ، قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

  • October 5, 2016, 2:58 pm
  • Breaking News
  • 53 Views

کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ پولیس نے گزشتہ شب کرانی میں بس پرفائرنگ کے نتیجے میں4 خواتین کے قتل اور2 زخمی کرنے کا ورثاء کی مدعیت میں دہشتگردی ، قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کرانی میں پھودگلی چوک کے قریب نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ کر کے چار خواتین کو قتل اور2 کو زخمی کر نے کا سریاب تھانے میں مقدمہ مقتولین کے ورثاء کی مدعیت میں دہشتگردی، قتل ، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے پولیس ذرائع کے مطابق تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید کا رروائی سریاب پولیس کر رہی ہے۔