سرفراز بگٹی کا کوئٹہ واقعہ پر جے آئی ٹی بنانےکا فیصلہ

  • October 5, 2016, 2:44 pm
  • Breaking News
  • 45 Views

حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کے کرانی روڈ فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی ایک دو روز میں بنائی جائے گی۔

یہ فیصلہ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس، ایف سی اور انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئی جی پولیس نے صوبائی وزیر داخلہ کو کرانی بس فائرنگ کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے سیکورٹی پلان کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ شہر میں سیکورٹی کیمروں کی فعالی اور دیگر کیمروں کی تنصیب کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے ہزارہ برادری سے پر امن رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ عوام دشمن کو کسی قسم کا فائدہ اٹھانے اور ہم میں نفاق ڈالنے کا موقع نہ مل سکےگا۔