تربت میں سرچ آپریشن، 7 دہشت گردوں سمیت 26 گرفتار

  • October 5, 2016, 2:42 pm
  • Breaking News
  • 179 Views

بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گردوں سمیت 26 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان ایف سی کے مطابق تربت کے نواحی علاقے گورکوپ میں ایف سی اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا ہے، کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار افراد کے قبضے سے 2 سب مشین گنیں، 2رائفلز، 3 پستول، مواصلاتی آلات اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کر لیا گیا، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔