مودی، براہمداغ گٹھ جوڑ کیخلاف بگٹی قبائل کی ریلی

  • October 5, 2016, 2:41 pm
  • Breaking News
  • 129 Views

ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں بھارتی جارحیت اور مودی ، براہمدغ بگٹی گٹھ جوڑ کےخلاف ریلی نکالی گئی۔

سوئی میں نکالی گئی ریلی کی قیادت قبائلی رہنما میر جان محمد بگٹی نے کی۔ ریلی میں بگٹی قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے بھارت اور براہمداغ کےخلاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ اپنےملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف بلوچ بگٹی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہم ملک اور سرحدوں کی حفاظت کےلئےہروقت تیارہیں۔

بعد ازاں ریلی کے شرکا نے بھارتی پرچم نذرآتش کیے جبکہ نریندر مودی اور براہمداغ بگٹی کے پتلےبھی جلائےگئے۔