کوئٹہ کرانی روڈ پر فائرنگ4 ہزارہ خواتین جاں بحق

  • October 4, 2016, 9:09 pm
  • Breaking News
  • 248 Views

کوئٹہ(آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کرانی روڈ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے لوکل بس کو روک کر اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں4 خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ 1 خاتون اور نوجوان سمیت2 افراد زخمی ہو گئے حملہ آور موقع سے فرا رہو گئے فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کوئٹہ شہر سے کرانی ہزار گنجی جانیوالی لوکل بس جیسے ہی پھود گلی چوک کے قریب پہنچی تو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں4خواتین موقع پر جاں بحق خاتون سمیت2 افراد زخمی ہو گئے ریجنل پولیس آفیسر و ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ لوکل بس مسافروں کو لے کر شہر سے کرانی جا رہی تھی کہ جیسے ہی پھو دگلی چوک کے قریب پہنچی تو2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بس کو روک کر خواتین کمپاؤنڈ میں ایک مسلح شخص نے داخل ہو کر اس میں سوار خواتین پر فائرنگ کر دی جس سے4 خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ1 خاتون اور1 نوجوان شدید زخمی ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونیوالی خواتین کا تعلق ہزارہ برادری سے ہیں۔