ہزارہ ٹاؤن یونٹ کی طرف سے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش

  • October 2, 2016, 10:40 pm
  • Sports News
  • 165 Views

کوئٹہ(آن لائن)گزشتہ روز استاد غلام علی سپورٹس کمپلیکس واقع نیو ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں اتحاد تاجران بلوچستان(رجسٹرڈ) ہزارہ ٹاؤن یونٹ کی طرف سے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ساتھ ایشین کراٹے چمپئن شپ جو کہ بھارت میں منعقد ہوا تھا اس چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے مد مقابل کو ان کے ہی سر زمین ہی شکست میں ہی شکست دے کر 2 گولڈ ، برونز اور سلورز کے بہت سے میڈلز جیت کے لائے ہیں اس پروقار تقریب میں اتحاد تاجران بلوچستان(ر) کے مرکزی صدر حاجی طاہر نظری اور ہزارہ ٹٓؤن یونٹ کے عہدیداران اور دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی اور سپورٹس کے شعبے میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور ساتھ ایشین کراٹے چمپئن شپ میں گولڈ، سولر اور برونز میڈلز جیتنے اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کیا اور قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے تقریب میں اتحاد تاجران بلوچستان(ر) کے صدر نے کہا کہ ہمیں اپنے قومی ہیروز پر فخر ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اتحاد تاجران بلوچستان نے ہمیشہ معاشرے کی باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ کرتے رہیں گے۔