پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں حکومت کی تعلیم دشمن اقدامات کی مذمت

  • October 2, 2016, 10:39 pm
  • Education News
  • 213 Views

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں حکومت کی تعلیم دشمن اقدامات کی مذمت کر تے ہوئے کہا گیا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں بہتر تعلیمی ماحول کے قیام میں مکمل طور پرناکام ثابت ہو رہے ہیں صوبے کے تمام کالجز ضروری ، سائنسی آلات سے یکسر محروم ہے صوبے کے واحد یونیورسٹی کوعملاً سیکورٹی فورسز کی آماجگا ہ بنادیا طلباء کے ساتھ آئے روز ہتک آمیز رویوں سے ان میں بے چینی پھیلتی جا رہی ہے جبکہ ایک منظم پلان کے تحت طلباء کو اپنے قومی ملی اور عملی ذمہ داریوں سے دستبردار کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے عملی اداروں اور تعلیمی مراکز میں اس طرح کے بے جا مداخلت صوبے کے حقیقی دوست متحرکی جمہوری تنظیموں کیلئے قابل قبول نہیں ہے بیان میں کہا گیا کہ اخبارات میں بلند بانگ دعوؤں اور اشتہاری مہم میں تعلیمی حالات میں بہتری ممکن ہے لہٰذا اس غریب اور پسماندہ صوبے کے تعلیمی بجٹ غیر ضروری نمود ونمائش پر خرچ کر نے کی بجائے تعلیمی اداروں کے حالت زار کو درست کرنے پر صرف کیا جائے تاکہ طلباء کو پرامن تعلیمی ماحول میسر ہو سکے علاوہ ازیں فیڈریشن کے ساتھیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کل عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتما م گوادر کاشغر اقتصادی راہداری مغربی روٹ میں رودبدل کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں۔