معیار تعلیم کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے‘ڈی ڈی ای او

  • October 2, 2016, 10:30 pm
  • Education News
  • 163 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چلتن ٹائون گل محمد کاکڑ نے یو سی کیچی بیگ کلی باریزئی سریاب اور خدودیبہ میں مختلف سکولوں کے معائنہ کرنے کے بعد دیبہ کے حلقہ32کے کونسلر عبدالرئوف بڑیچ فوجان بڑیچ، کلی باریزئی کے کونسلر ہدایت اﷲ شاہوانی ملک فہیم شاہوانی ملک بابو ظفر شاہوانی ودیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کی پالیسی ہے کہ ہر علاقے اور قوم میں تعلیمی معیار بہتر بنانے اور سکولوںمیں اساتذہ کی کمی دور کرنے اوردیگر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بلاامتیاز اقدامات کئے جائیں گے اور چلتن ٹائون میں اس پر سختی سے عملدرآمد کیاجارہاہے، عوامی نمائندوں اورکونسلروں نے ڈی ڈی ای او کے حالیہ اقدامات کو حوصلہ افزاء قراردیتے ہوئے سکولوں کی حالت میں بہتری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اوریقین دلایا کہ تعلیم کی بہتری کے لئے وہ جو کام کریں گے ہم انکا بھرپور ساتھ دیں گے۔