سائنس کالج امتحانی ہال کے باہر طلبا پر تشدد کا نوٹس لینے کا مطالبہ

  • October 2, 2016, 10:29 pm
  • Education News
  • 91 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن (آزاد)کے مرکزی بیان میں بی اے ‘ بی ایس سی کے امتحانات میں سائنس کالج کے امتحانی ہال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے طلبا پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے انتظامی عہدوں پر فائز عناصر نے درس و تدریس کے ساتھ ساتھ انتظامی شعبوں کو بھی مفلوج کر دیا بیان میں کہا گیا کہ امتحانات میں ناکامی کو چھپانے کیلئے پولیس کے ذریعے طلبا پر بد ترین تشدد کیا گیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی بیان میں مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے طلبا کو انصاف فرہم کیا جائے اور دوبارہ پرچہ لیا جائے بیان میں کہا گیا کہ اگر صورتحال کا نوٹس نہ لیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے دریں اثنا بیان میں تنظیمی آئین کیخلاف ورزی پر اسد لونی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی۔