ٹیلی کام فاؤنڈیشن سکول میں چار نئے کمرے بنائے جائیں گے، ڈاکٹر رقیہ ہاشمی

  • October 1, 2016, 2:13 pm
  • Education News
  • 77 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) ایم پی اے ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے ٹیلی کام فاؤنڈیشن سکول کے میگا ڈے سپورٹس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرا آبائی حلقہ ہے میرے شوہر سعیداحمد ہاشمی نے یہاں سے تین بار الیکشن جیتا ہے لیکن رابطے کے فقدان کی وجہ سے یہاں کے لوگوں سے براہ راست بات نہیں ہوئی مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے پڑھے لکھے نوجوان سعیداحمد ہاشمی کے ترقیاتی کاموں کو یاد کرتے ہیں اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی انہوں نے اسکول کیلئے 50ہزار روپے نقد اور اسکول کی لائبریری کیلئے 500کتابیں بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا اور اسکول کیلئے آئندہ بجٹ میں چار کمرے بنانے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر علاقے کے معززین نے ڈاکٹر رقیہ سعیدہاشمی کو علاقے کا دورہ کروایا اور وہاں کی ڈسپنسری کے بارے میں بتایا کہ یہ آپ کے ترقیاتی کام کے فنڈز سے مکمل ہوئی تھی اس کے علاوہ کالونی میں روڈ کا کام بھی آپ کے ترقیاتی فنڈز سے مکمل ہوا تھا علاقے کے معززین ظاہر اچکزئی، جنرل منیجر خرم ریاض ڈار، ایس ایم ایچ آر صالح محمد، جاوید بگٹی، شریف بگٹی، علی محمد، جان محمد، اختر محمد، بلال بٹ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔