پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج پہلے ون ڈے میں مد مقابل ہونگے

  • September 30, 2016, 9:28 am
  • Sports News
  • 173 Views

سرفراز احمد ٹی 20 کے امتحان میں سرخرو ہوئے، اب اظہر علی کی آزمائش ہے۔ اظہر علی کی کپتانی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک ماہ قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں چار ایک سیریز ہار چکی ہے۔

اظہر علی کہتے ہیں کہ پاکستان ون ڈے سیریز تین صفر سے جیتنا چاہتی ہے، تاکہ اپنی رینکنگ میں بہتری لائی جا سکے۔ لیکن پاکستان کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم نے آخری پانچوں انٹرنیشنل میچ جیتے ہیں، جن میں چار ٹی20 میچ بھی شامل ہیں۔

کارڈف میں اظہر علی کی کپتانی میں پاکستان نے 313رنز کا ہدف عبور کرکے میچ جیتا تھا۔ سابق عالمی چیمپئن پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے لئے یہ سیریز 2019میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کی براہ راست انٹر ی کے لئے پہلا قدم ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر4 بجے شروع ہوگا۔ اس وقت پاکستان کی عالمی رینکنگ نویں ہے، اگر پاکستان ویسٹ انڈیز کو3 صفر سے شکست دے دے تو اس کی رینکنگ آٹھویں ہوسکتی ہے۔

ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے خلاف 3صفر سے کامیابی ضروری ہے۔ دنیا کی8ٹاپ ٹیمیں آئندہ سال30 ستمبر تک اپنی پوزیشن کو برقرار رکھ کر ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنائیں گی۔

پاکستان کو آئندہ سال کے آغاز میں آسٹریلیا اور اپریل میں ویسٹ انڈیز میں بھی سیریز کھیلنا ہے۔ ویسٹ انڈیز کو آئی سی سی کی ڈیڈ لائن پور ی ہونے تک انگلینڈ اور بھارت کے خلاف بھی سیریز کھیلنا ہے۔

اظہر علی کی کپتانی میں پاکستان کو50اوورز کرکٹ میں چیلنج کا سامنا ہے کیوں کہ اظہر علی کی کپتانی کے بارے میں بہت سارے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

توقع ہے کہ پاکستان شارجہ کی اسپین وکٹ پر تین اسپنرز یاسر شاہ، عماد وسیم اور محمد نواز کے ساتھ ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کی خامیوں کا فائدہ اٹھائے گا۔ شعیب ملک بھی اسپن بولنگ کی مدد کے لئے موجود ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کوچ نہیں ہے۔ اس کے باوجود پاکستان کو ٹف ٹائم دیں گے۔ہولڈر کہتے ہیں کہ ہم ٹی ٹوئنٹی کے بعد بہتر کارکردگی دکھانا چاہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کرس گیل، آندرے رسل کی خدمات سے محروم ہے۔

شارجہ میں شدید گرمی ہے۔ دونوں ٹیموں نے چالیس درجے سینٹی گریڈ میں پریکٹس کی۔ شارجہ میں دبئی اور ابوظبی سے زیادہ گرمی ہے۔ دونوں ٹیمیں شارجہ میں 18ون ڈے کھیل چکی ہیں۔ جن میں سے 9 میں پاکستان کامیاب رہا، جبکہ 9 میں ہی فتح ویسٹ انڈیز کا مقدر بنی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز اب تک 127ون ڈے کھیل چکے ہیں، جن میں سے 55 میں میدان پاکستان ٹیم